آیت 2
 

وَ الۡقَمَرِ اِذَا تَلٰىہَا ۪ۙ﴿۲﴾

۲۔ اور چاند کی جب وہ اس کے پیچھے آتا ہے،

تفسیر آیات

چاند، سورج کے پیچھے آنے سے مراد اکثر مفسرین نے یہ لیا ہے کہ چاند جب چودہویں کا ہوتا ہے تو غروب آفتاب کے بعد نکلتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے چودہویں کے چاند کی قسم کھائی ہے۔

چاند فی الواقع سورج کے تابع کا تابع ہے۔ زمین سورج کی تابع ہے کہ سورج کے گرد گھومتی ہے۔اور چاند زمین کے تابع ہے کہ زمین کے گرد گھومتا ہے اس اعتبار سے بھی چاند، سورج کے پیچھے ہے۔


آیت 2