آیت 6
 

یَقُوۡلُ اَہۡلَکۡتُ مَالًا لُّبَدًا ؕ﴿۶﴾

۶۔ کہتا ہے: میں نے بہت سا مال برباد کیا۔

تشریح کلمات

لُّبَدًا:

( ل ب د ) بہت سامان۔

تفسیر آیات

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کوئی ایمان لے آیا اور کچھ مال راہ خدا میں خرچ کیا۔ یہ شخص اپنا انفاق جتا رہا ہے اور جو مال راہ خدا میں خرچ کیا اسے تلف شمار کر رہا ہے۔ کہتا ہے: میں نے اپنا مال تباہ کر دیا۔ صاحب مجمع البیان لکھتے ہیں:

یہ شخص حرث بن عامر بن نوفل تھا۔ اس نے کسی گناہ کا ارتکاب کیا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا تو فرمایا: کفارہ دے دو۔ یہ شخص کہنے لگا: جب سے میں محمد کے دین میں آیا ہوں میرا بہت سا مال کفارات و انفاق میں تباہ ہو گیا۔

بعض دیگر روایت کے مطابق یہ بات کرنے والا کافر تھا اور کہتا تھا میں نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف بہت سا مال تباہ کیا۔


آیت 6