آیت 5
 

اَیَحۡسَبُ اَنۡ لَّنۡ یَّقۡدِرَ عَلَیۡہِ اَحَدٌ ۘ﴿۵﴾

۵۔ کیا وہ یہ خیال کرتا ہے کہ اس پر کسی کو اختیار حاصل نہیں ہے؟

تفسیر آیات

یہ انسان جو جفاکشی اور مشقت میں زندگی بسر کرتا ہے اور سامان زیست کے لیے علل و اسباب کا محتاج ہے، کیا اس حصار سے نکل سکتا ہے کہ علل و اسباب اور مشقت و جفاکشی کے بغیر زندگی گزارے؟ مشکلات کے لیے اس کی طرف کوئی راستہ نہ ہو، دشواری کا مفہوم اس کے لیے اجنبی ہو، وہ تمام امور پر حاکم ہو اور کسی کے بھی اس پر مسلط ہونے کی کوئی راہ نہ ہو اور یہ کہہ سکے کہ کسی کا اس پر قابو پانا ممکن نہیں ہے؟


آیت 5