آیت 5
 

ہَلۡ فِیۡ ذٰلِکَ قَسَمٌ لِّذِیۡ حِجۡرٍ ؕ﴿۵﴾

۵۔ یقینا اس میں صاحب عقل کے لیے قسم ہے۔

تفسیر آیات

اگر کوئی صاحب عقل و خرد ہے تو ان مظاہر و قدرت کے ساتھ قسم کھانے میں بڑی معقولیت ہے۔ یہ معقولیت عصر نزول قرآن کے لوگوں کے لیے ان مظاہر قدرت کی سطحی معلومات میں ہے کہ ان مظاہر قدرت میں غور و فکر کرنے سے ان کے خالق کا ربْ اور مدبر ہونا واضح ہو جاتا ہے جس سے جواب قسم پر روشنی پڑتی ہے۔

جواب قسم آنے والی آیات سے معلوم ہو جاتا ہے: یہ کہ قرآن نے جو جزا و سزا کی خبر دی ہے وہ درست ہے۔ اس کی صداقت معلوم کرنے کے لیے سرکش قوموں کی سرنوشت کا مطالعہ کیا جائے کہ ان کی سرکشی کا انجام کیا ہوا۔


آیت 5