آیات 4 - 7
 

تَصۡلٰی نَارًا حَامِیَۃً ۙ﴿۴﴾

۴۔ دھکتی آگ میں جھلس رہے ہوں گے،

تُسۡقٰی مِنۡ عَیۡنٍ اٰنِیَۃٍ ؕ﴿۵﴾

۵۔ وہ سخت کھولتے ہوئے چشمے سے سیراب کیے جائیں گے،

لَیۡسَ لَہُمۡ طَعَامٌ اِلَّا مِنۡ ضَرِیۡعٍ ۙ﴿۶﴾

۶۔ خاردار جھاڑی کے سوا ان کے لیے غذا نہ ہو گی،

لَّا یُسۡمِنُ وَ لَا یُغۡنِیۡ مِنۡ جُوۡعٍ ؕ﴿۷﴾

۷۔ جو نہ جسامت بڑھائے نہ بھوک مٹائے۔

تشریح کلمات

حَامِیَۃً:

( ح م ی ) الحمی وہ حرارت جو گرم جواہر جیسے آگ، سورج وغیرہ سے پیدا ہوتی ہے۔

اٰنِیَۃٍ:

( ا ن ی ) انتہائی حرارت کا پانی۔

ضَرِیۡعٍ:

( ض ر ع ) خاردار جھاڑی۔ بعض نے سرخ بدبودار گھاس معنی کیا ہے۔ بعض نے اس سے شبرق نامی کانٹا مراد لیا ہے جو زہر قاتل ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ جہنم والوں کو بھوک کا بھی عذاب دیا جائے گا جس کی وجہ سے وہ کھانے کی کوئی چیز تلاش کریں گے تو انہیں ایسی غذا دی جائے گی جس سے عذاب میں اضافہ ہو اور بھوک نہ مٹے۔


آیات 4 - 7