آیت 10
 

سَیَذَّکَّرُ مَنۡ یَّخۡشٰی ﴿ۙ۱۰﴾

۱۰۔ جو شخص خوف رکھتا ہے وہ جلد نصیحت قبول کرتا ہے۔

تفسیر آیات

جس کا ضمیر اور وجدان زندہ ہے، اس دعوت اسلامی کو سن کر اس کے دل میں ایک خوف پیدا ہو گا کہ دیکھو یہ دعوت اگر حق پر مبنی ہے تو ہمارے انکار سے ہماری عاقبت تباہ ہو جائے گی۔ جیسے فرمایا:

اِنَّمَا یَخۡشَی اللّٰہَ مِنۡ عِبَادِہِ الۡعُلَمٰٓؤُا۔۔۔ (۳۵ فاطر: ۲۸)

اللہ کے بندوں میں سے صرف اہل علم ہی اس سے ڈرتے ہیں۔

علم سے بیداری آتی ہے اور بیدار انسان خطرات کا احساس کرتا ہے۔


آیت 10