آیت 5
 

عَلِمَتۡ نَفۡسٌ مَّا قَدَّمَتۡ وَ اَخَّرَتۡ ؕ﴿۵﴾

۵۔ اس وقت انسان کو معلوم ہو جائے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا۔

تفسیر آیات

مذکورہ آیات میں ذکر شدہ واقعات پیش آنے کے بعد انسان کو جب حساب گاہ میں کھڑا کیا جائے گا اور اسے اپنے نامہ عمل کا سامنا کرنا پڑے گا، اس وقت انسان کو پتہ چلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑ آیا تھا۔

انسان کے اعمال خیر و بد دو حصوں میں تقسیم ہوتے ہیں: ایک وہ اعمال جو اس نے اپنی زندگی میں بجا لائے، دوسرے وہ اعمال جو پیچھے چھوڑ آیا۔ جیسے مساجد و مدارس تعمیر کرنے والے کو مرنے کے بعد بھی ان کا ثواب ملتا رہے گا۔ جیسے آیت وَ نَکۡتُبُ مَا قَدَّمُوۡا وَ اٰثَارَہُمۡ۔۔۔۔ (۳۶ یٰسٓ: ۱۲) میں ذکر ہو چکا۔


آیت 5