آیت 4
 

وَ اِذَا الۡقُبُوۡرُ بُعۡثِرَتۡ ۙ﴿۴﴾

۴۔ اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی۔

تشریح کلمات

بُعۡثِرَتۡ:

( ب ع ث ر ) کے معنی کسی چیز کے الٹ پلٹ کرنے کے ہیں۔

تفسیر آیات

قبروں سے مردوں کو اٹھا یا جائے گا کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ انسان کے جسم کے جو اجزاء مٹی میں ملے ہوئے ہیں انہیں زیر خاک سے اس طرح اٹھا یا جائے گا جس طرح سبزہ زمین کے شکم سے اگتا ہے۔ جیسے فرمایا:

یَوۡمَ یَخۡرُجُوۡنَ مِنَ الۡاَجۡدَاثِ سِرَاعًا کَاَنَّہُمۡ اِلٰی نُصُبٍ یُّوۡفِضُوۡنَ ﴿﴾ (۷۰ معارج: ۴۳)


آیت 4