آیت 5
 

وَ اِذَا الۡوُحُوۡشُ حُشِرَتۡ ۪ۙ﴿۵﴾

۵۔ اور جب وحشی جانور اکھٹے کر دیے جائیں گے،

تفسیر آیات

قیامت کے دن جانوروں کے محشور ہونے پر آیات و احادیث میں کوئی تصریح نہیں ہے۔ پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب جانور دنیا میں مکلف نہیں ہیں تو وہ کس مقصد کے لیے محشور ہوں گے؟ لہٰذا محشور یعنی اکٹھے ہونے کا مطلب یہ لینا قرین واقع ہے کہ قیامت کے دن نہیں بلکہ قیام قیامت کے موقع پر جس طرح نفیس دولت شمار ہونے والی اونٹنیاں ناقابل اعتنا ہو جائیں گی اسی طرح قیامت برپا ہوتے وقت درندے اپنے ٹھکانوں سے نکل آئیں گے، ایک دوسرے کو گزند پہنچانا بھول جائیں گے اور قیامت برپا ہونے کے وقت کی ہولناکیوں میں نہ کسی کو گزند پہنچانے کا ہوش رہے گا، نہ درندے سے خوف کا ہوش رہے گا۔ اس طرح سب جمع ہو جائیں گے۔ لہٰذا یہ قیامت برپا ہونے کے وقت کی بات ہے، قیامت کے روزِ حساب کے حشر کی بات نہیں ہے۔


آیت 5