آیت 4
 

وَ اِذَا الۡعِشَارُ عُطِّلَتۡ ۪ۙ﴿۴﴾

۴۔ اور جب حاملہ اونٹنیاں ـ(اپنے حال پر) چھوڑدی جائیں گی،

تشریح کلمات

الۡعِشَارُ:

( ع ش ر ) وہ اونٹنی جس کے حمل کو دس مہینے ہوگئے ہوں۔

تفسیر آیات

جب اونٹنی بچہ دینے والی ہو اور اس کا تھن بھی دودھ سے بھرا ہوا ہو، زمان نزول قرآن میں لوگوں کے لیے یہ نفیس ترین دولت شمار ہوتی تھی۔ ایسے نفیس اموال بھی اس وقت ناقابل اعتنا ہو جائیں گے۔


آیت 4