آیت 7
 

وَ مَا عَلَیۡکَ اَلَّا یَزَّکّٰی ؕ﴿۷﴾

۷۔ اور اگر وہ پاکیزگی اختیار نہ بھی کرے تو آپ پر کوئی ذمہ داری نہیں۔

تفسیر آیات

اس امیر شخص پر زیادہ توجہ دینے سے آپ کی غرض یہ ہے کہ یہ امیر شخص اسلام میں داخل ہو کر اپنے آپ کو شرک کی کثافت سے پاک کرے لیکن یہ شخص شرک سے پاک ہونا نہیں چاہتا تو آپ پر اس کی کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی۔ آپ کے ذمے غیر مبہم الفاظ میں حق کا پیغام پہنچانا ہے۔


آیت 7