آیت 52
 

کَدَاۡبِ اٰلِ فِرۡعَوۡنَ ۙ وَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ ؕ کَفَرُوۡا بِاٰیٰتِ اللّٰہِ فَاَخَذَہُمُ اللّٰہُ بِذُنُوۡبِہِمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ قَوِیٌّ شَدِیۡدُ الۡعِقَابِ﴿۵۲﴾

۵۲۔ان کا حال فرعونیوں اور ان سے پہلوں کا سا ہے، انہوں نے اللہ کی نشانیوں کا انکار کیا تو اللہ نے ان کے گناہوں کے باعث انہیں پکڑ لیا، بیشک اللہ قوت والا، سخت عذاب دینے والا ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ کَدَاۡبِ اٰلِ فِرۡعَوۡنَ: معرکہ بدر میں مشرکین کو جو ہزیمت اٹھانا پڑی ہے، وہ کوئی اتفاقی واقعہ نہیں ہے بلکہ یہ سنت تاریخ کا ایک حصہ ہے۔ یہ قانون تاریخ کی دفعات کے عین مطابق ہے،

۲۔ کَفَرُوۡا بِاٰیٰتِ اللّٰہِ: جس کے تحت آل فرعون اور اس سے پہلے کے لوگوں کو بھی ان کے اپنے کرتوتوں کی پاداش میں اسی قسم کی ہزیمت سے دوچار ہونا پڑا ہے۔


آیت 52