آیات 8 - 9
 

قُلُوۡبٌ یَّوۡمَئِذٍ وَّاجِفَۃٌ ۙ﴿۸﴾

۸۔کچھ دل اس دن مضطرب ہوں گے۔

اَبۡصَارُہَا خَاشِعَۃٌ ۘ﴿۹﴾

۹۔ان کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی۔

تشریح کلمات

وَّاجِفَۃٌ:

( و ج ف ) الوجیف کے معنی تیز رفتاری کے ہیں اور اضطراب و پریشانی کے معنوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

تفسیر آیات

قیامت کی ہولنا ک صورت حال کو دیکھ کر دلوں میں اضطراب آئے گا اور آنکھوں میں اس ہولناک صورت کو دیکھنے کی طاقت نہ ہوگی اس لیے نظریں جھکی ہوئی ہوں گی۔


آیات 8 - 9