آیات 6 - 7
 

یَوۡمَ تَرۡجُفُ الرَّاجِفَۃُ ۙ﴿۶﴾

۶۔ اس روز کانپنے والی کانپے گی۔

تَتۡبَعُہَا الرَّادِفَۃُ ؕ﴿۷﴾

۷۔ اس کے پیچھے دوسرا (لرزہ) آئے گا۔

تشریح کلمات

رجفۃ:

( ر ج ف ) شدید اضطراب کو کہتے ہیں۔

رادفۃ:

( ر د ف ) الردف کے معنی ہیں تابع۔ یعنی ہر وہ چیز جو دوسرے کے پیچھے ہو۔

تفسیر آیات

۱۔ اس دن یعنی قیامت کے دن لرزنے والی زمین لرز جائے گی۔ ممکن ہے پہلا صور مراد ہو جس سے پورا کرۂ ارض ایک ہموار میدان میں بدل جائے گا۔

۲۔ تَتۡبَعُہَا: اس لرزنے کے بعد دوسرا لرزہ آئے گا۔ یہ دوسرے صور کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے جس سے تمام اموات زندہ ہو جائیں گی۔


آیات 6 - 7