آیت 9
 

وَّ جَعَلۡنَا نَوۡمَکُمۡ سُبَاتًا ۙ﴿۹﴾

۹۔ اور ہم نے تمہاری نیند کو (باعث) سکون بنایا۔

تشریح کلمات

سُبَاتًا:

( س ب ت ) السبت کے معنی قطع کے ہیں۔ یعنی حرکت عمل کو چھوڑ کر آرام کرنا۔

تفسیر آیات

۱۔ رات کی نیند کو اللہ تعالیٰ نے لِتَسۡکُنُوۡا فِیۡہِ آرام اور ضائع شدہ انرجی کی بحالی کے لیے قرار دیا ہے۔ مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو سورہ روم آیت ۲۳۔

سبات معطل کرنے کو کہتے ہیں۔ نیند کی حالت میں انسان کی تمام قوتیں معطل اور جامد ہوتی ہیں۔ دن کی سرگرمیوں کی وجہ سے صرف شدہ انرجی کو دوبارہ چارج کرنے کے لیے قدرت کی طرف سے نیند عظیم معجزہ ہے۔ دن میں منتشر شدہ انرجی کی بحالی اور واپسی جس ذات کے لیے ممکن ہے، وہ بدن کے منتشر اجزاء کے اعادہ پر بھی قدرت رکھتی ہے۔


آیت 9