آیات 6 - 7
 

اَلَمۡ نَجۡعَلِ الۡاَرۡضَ مِہٰدًا ۙ﴿۶﴾

۶۔ کیا ہم نے زمین کو گہوارہ نہیں بنایا؟

وَّ الۡجِبَالَ اَوۡتَادًا ﴿۪ۙ۷﴾

۷۔اور پہاڑوں کو میخیں نہیں بنایا؟

اس آیت کی تشریح کے لیے ملاحظہ ہو سورہ طہٰ آیت ۵۳ و سورہ زخرف آیت۱۰۔

تفسیر آیات

ارضیاتی ماہرین کے مطابق زمین کی پچاس کلومیٹر کی گہرائی میں درجۂ حرارت ۱۵۰۰ سینٹی گریڈ تک ہے جہاں پتھر پگھل جاتے ہیں مگر اوپر کے دباؤ کی وجہ سے سیال نہیں ہوتے۔ تین ہزار کلومیٹر کی گہرائی سے زمین کا آہنی مرکزی حصہ شروع ہوتا ہے۔ اس آہنی مرکز کے اوپر زمین کا ٹائٹل جامد صورت میں ہے۔ اگر پہاڑ نہ ہوتے تو حرکت زمین کی وجہ سے اس کا بیرونی ٹائٹل آہنی مرکز کے اوپر ڈول جاتا:

وَ اَلۡقٰی فِی الۡاَرۡضِ رَوَاسِیَ اَنۡ تَمِیۡدَ بِکُمۡ۔۔۔۔۔۔ (۱۶ نحل: ۱۵)

اور اس نے زمین میں پہاڑوں کو گاڑ دیا تاکہ زمین تمہیں لے کر ڈگمگا نہ جائے۔۔۔۔

یہ پہاڑ ہیں جو اوپر سے سربفلک ہونے کے ساتھ اس سے کئی گنا زیادہ زیر زمین جڑیں گاڑے ہوئے ہیں اور بیرونی ٹائٹل کو مرکز کے ساتھ بالکل اَوۡتَادًا میخوں کی طرح جوڑ رکھا ہے۔


آیات 6 - 7