آیت 7
 

اِنَّمَا تُوۡعَدُوۡنَ لَوَاقِعٌ ؕ﴿۷﴾

۷۔ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ یقینا واقع ہونے والی ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ اِنَّمَا تُوۡعَدُوۡنَ لَوَاقِعٌ: جس قیامت اور روز آخرت کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ واقع ہونے والا ہے۔ قسم اور مضمون میں ربط اس طرح ہوگا: گویا فرمانا چاہتا ہے میرے اس مذکورہ نظام کی قسم! قیامت ضرور واقع ہوگی یعنی میرے اس نظام کے لیے روز جزا کا ہونا لازمی ہے ورنہ یہ پورا نظام عبث ہو جائے گا۔


آیت 7