آیت 5
 

بَلۡ یُرِیۡدُ الۡاِنۡسَانُ لِیَفۡجُرَ اَمَامَہٗ ۚ﴿۵﴾

۵۔ بلکہ انسان چاہتا ہے کہ مستقبل میں (عمر بھر) برائی کرتا جائے۔

تشریح کلمات

لِیَفۡجُرَ:

( ف ج ر ) الفجر کے معنی کسی چیز کو وسیع طور پر پھاڑنے اور شق کرنے کے ہیں۔ الفجور کے معنی دین کی پردہ دری یعنی نافرمانی کرنے کے ہیں۔

تفسیر آیات

بَلۡ یُرِیۡدُ الۡاِنۡسَانُ: تکذیب قیامت کا اصل محرک یہ ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ گناہ کا ارتکاب کرتا ہے اور اس کا حساب دینے کی نوبت نہ آئے۔ عمر بھر فسق و فجور کرتا رہے، پھر اس کا کوئی محاسبہ نہ ہو۔


آیت 5