آیت 19
 

اِنَّ ہٰذِہٖ تَذۡکِرَۃٌ ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰی رَبِّہٖ سَبِیۡلًا﴿٪۱۹﴾

۱۹۔ یہ ایک نصیحت ہے، پس جو چاہے اپنے رب کی طرف جانے کا راستہ اختیار کر لے۔

تفسیر آیات

۱۔ اِنَّ ہٰذِہٖ: یہ اشارہ گزشتہ ان آیات کی طرف ہے جن میں فرعون جیسے طاغوتوں کے انجام بد، قیامت کی آمد اور اس کی ہولناکیوں کا تذکرہ ہے۔ یہ باتیں نصیحت ہیں ان لوگوں کے لیے جو باتوں سے نصیحت لینا چاہتے ہیں۔

۲۔ فَمَنۡ شَآءَ: راستہ دکھایا گیا ہے۔ اس کے بعد انتخاب و اختیار بندے کے پاس ہے کہ اگر وہ چاہے تو اللہ کی قربت اور خوشنودی کا راستہ اختیار کرنا ممکن ہے۔


آیت 19