آیات 12 - 13
 

اِنَّ لَدَیۡنَاۤ اَنۡکَالًا وَّ جَحِیۡمًا ﴿ۙ۱۲﴾

۱۲۔ یقینا ہمارے پاس (ان کے لیے) بیڑیاں ہیں اور سلگتی آگ ہے۔

وَّ طَعَامًا ذَا غُصَّۃٍ وَّ عَذَابًا اَلِیۡمًا﴿٭۱۳﴾

۱۳۔اور حلق میں پھنسنے والا کھانا ہے اور دردناک عذاب ہے۔

عذاب ہے۔

تشریح کلمات

انکال:

( ن ک ل ) نکا کسی کے پاؤں میں بیڑیاں ڈال دینا۔

غصۃ:

( غ ص ص ) الغصۃ اس ہڈی کو کہتے ہیں جو حلق میں پھنس کر رہ جاتی ہے۔

تفسیر آیات

انہیں مہلت دینے کا انجام یہ ہو گا کہ وہ ہمارے پاس موجود بیڑیوں اور آتش جہنم سے دوچار ہو جائیں گے اور اس طعام سے واسطہ پڑے گا جو حلق میں پھنس جائے گا۔ نہ اگلا جائے گا، نہ ہی نگلا جائے گا۔


آیات 12 - 13