آیت 25
 

قُلۡ اِنۡ اَدۡرِیۡۤ اَقَرِیۡبٌ مَّا تُوۡعَدُوۡنَ اَمۡ یَجۡعَلُ لَہٗ رَبِّیۡۤ اَمَدًا﴿۲۵﴾

۲۵۔ کہدیجئے: میں نہیں جانتا کہ جس کا وعدہ تم سے کیا جاتا ہے وہ قریب ہے یا میرا رب اس کے لیے لمبی مدت مقرر فرماتا ہے۔

تشریح کلمات

اَمَدًا:

( ا م د ) مدت کے معنوں میں ہے۔ اَمَد اور اَبَد میں فرق یہ بیان کیا گیا ہے کہ اَبَد غیر معین اور غیر محدود زمانہ کے معنی دیتا ہے جب کہ اَمَد غیر معین مگر محدود زمانے کے معنی دیتا ہے۔

تفسیر آیات

قُلۡ اِنۡ اَدۡرِیۡۤ: کہدیجیے: اس کا علم صرف میرے رب کے پاس ہے کہ وہ عذاب تم پر کب آنے والا ہے۔


آیت 25