آیت 10
 

وَّ اَنَّا لَا نَدۡرِیۡۤ اَشَرٌّ اُرِیۡدَ بِمَنۡ فِی الۡاَرۡضِ اَمۡ اَرَادَ بِہِمۡ رَبُّہُمۡ رَشَدًا ﴿ۙ۱۰﴾

۱۰۔ اور یہ کہ ہمیں نہیں معلوم کہ (اس سے) اہل زمین کے ساتھ کسی برائی کا ارادہ کیا گیا ہے یا ان کے رب نے ان کے لیے بھلائی کا ارادہ کیا ہے۔

تفسیر آیات

آسمان پر پہرہ بٹھانے کا اصل مقصد ہم پر پوشیدہ تھا۔ ہم اگرچہ یہ سمجھ چکے تھے اس کا تعلق اہل ارض سے ہے لیکن یہ نہیں سمجھ سکے کہ اس سے اہل ارض کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کیا ہے یا کسی برائی کا۔ اب ہم سمجھ گئے ہیں کہ اس پہرہ بٹھانے کا کیا مقصد تھا۔


آیت 10