آیت 7
 

وَّ اَنَّہُمۡ ظَنُّوۡا کَمَا ظَنَنۡتُمۡ اَنۡ لَّنۡ یَّبۡعَثَ اللّٰہُ اَحَدًا ۙ﴿۷﴾

۷۔ اور یہ کہ انسانوں نے بھی تم جنات کی طرح گمان کر لیا تھا کہ اللہ کسی کو دوبارہ نہیں اٹھائے گا۔

تفسیر آیات

۱۔ وَّ اَنَّہُمۡ ظَنُّوۡا: اور ان انسانوں نے بھی وہی عقیدہ رکھ لیا جو تم جنوں کا تھا کہ اللہ ہدایت کے لیے کسی کو رسالت پر مبعوث نہیں فرماتا۔ یعنی انسانوں نے بھی جنوں کی طرح رسالت کا انکار کیا۔

ایک تفسیر یہ کی جاتی ہے کہ اللہ مرنے کے بعد کسی نہیں اٹھائے گا لیکن پہلی تفسیر درست ہے۔ اس پر اگلی آیت دلیل ہے کہ ہم پر آسمان کے دروازے بند اس لیے ہوئے تھے کہ اللہ نے ایک نبی کو مبعوث فرمایا تھا۔


آیت 7