آیت 6
 

وَّ اَنَّہٗ کَانَ رِجَالٌ مِّنَ الۡاِنۡسِ یَعُوۡذُوۡنَ بِرِجَالٍ مِّنَ الۡجِنِّ فَزَادُوۡہُمۡ رَہَقًا ۙ﴿۶﴾

۶۔ اور یہ کہ بعض انسان بعض جنات سے پناہ طلب کیا کرتے تھے جس نے جنات کی سرکشی مزید بڑھا دی ،

تشریح کلمات

رہق:

( ر ھ ق ) رھق کسی معاملے نے بزور و جبر دبا لیا کے معنوں میں ہے۔

تفسیر آیات

عرب جاہلیت میں لوگ دوران سفرجب کسی وادی میں پڑاؤ ڈالتے تو وہ کہتے تھے کہ میں اس وادی کے سربراہ جِن کی پناہ مانگتا ہوں کہ اپنے بے وقوف لوگوں سے مجھے محفوظ رکھے یا خانہ بدوش کسی نئی جگہ پانی چارہ ملنے پر رہنا چاہتا تو پکار کر کہتا: میں اس وادی کے مالک کی پناہ مانگتا ہوں۔

ایمان لانے والے جِن کہتے ہیں کہ جب انسان ہم سے ڈرنے لگے تو ہماری لوگوں کا غرور اور ان کی سرکشی اور بڑھ گئی۔ ایمان کی وجہ سے ہمیں علم ہوا پناہ اللہ کی مانگنی چاہیے۔


آیت 6