آیت 4
 

وَّ اَنَّہٗ کَانَ یَقُوۡلُ سَفِیۡہُنَا عَلَی اللّٰہِ شَطَطًا ۙ﴿۴﴾

۴۔ اور یہ کہ ہمارے کم عقل لوگ اللہ کے بارے میں خلاف حق باتیں کرتے ہیں۔

تشریح کلمات

شطط:

( ش ط ط ) الشطط کے معنی حد سے تجاوز کرنے کے ہیں۔

سَفِیۡہُنَا:

( س ف ہ ) السفہ اس کے اصل معنی جسمانی ہلکا پن کے ہیں۔۔۔ پھر اسی سے یہ لفظ نقصان عقلی کے سبب خفت نفس کے معنی میں استعمال ہونے لگا ہے۔

تفسیر آیات

ایمان کے عقلیت پر فائز ہونے کے بعد شرک باللہ کی حماقت کا انکشاف ہو جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ خود اس کی مخلوق کو اس کا شریک گرداننا کس قدر بے وقوفی تھی۔


آیت 4