آیت 3
 

وَّ اَنَّہٗ تَعٰلٰی جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَۃً وَّ لَا وَلَدًا ۙ﴿۳﴾

۳۔ اور یہ کہ ہمارے رب کی شان بلند ہے اس نے نہ کسی کو زوجہ بنایا اور نہ اولاد،

تشریح کلمات

جَدُّ:

( ج د د ) جد کا لفظ فیض الٰہی پر بولا جاتا ہے۔ بعض کے نزدیک اس کے معنی عظمت کے ہیں۔

تفسیر آیات

جنات نے اس بات کو درک کر لیا کہ جس اللہ پر وہ ایمان لائے ہیں اس کی ذات ان تمام باتوں سے پاک و منزہ ہے جنہیں غیر توحیدی مذاہب اللہ تعالیٰ کی طرف نسبت دیتے ہیں اور لگتا ہے کہ جنوں میں بھی یہ عقیدہ پایا جاتا تھا کہ اللہ کا ہمسر اور اولاد ہے۔


آیت 3