آیت 178
 

مَنۡ یَّہۡدِ اللّٰہُ فَہُوَ الۡمُہۡتَدِیۡ ۚ وَ مَنۡ یُّضۡلِلۡ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ﴿۱۷۸﴾

۱۷۸۔راہ راست وہ پاتا ہے جسے اللہ ہدایت عطا کرے اور جنہیں اللہ گمراہ کرے وہ خسارے میں ہیں۔

تفسیرآیات

حقیقی ہدایت وہ ہے جس میں اللہ کی مشیت شامل ہو۔ اللہ کی مشیت تو صرف اہل لوگوں کے بارے میں ہوتی ہے اور اس طرح گمراہ وہ ہے جس کی گمراہی میں اللہ کی مشیت شامل ہو اور اللہ کی مشیت صرف ناقابل ہدایت لوگوں کی ضلالت کے بارے میں ہوتی ہے۔

اہم نکات

۱۔ ہدایت کا ذکر مفرد اور ضلالت کا ذکر جمع کے ساتھ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اہل ہدایت کم اور ضلالت والے زیادہ ہوتے ہیں۔


آیت 178