آیت 47
 

وَ اِذَا صُرِفَتۡ اَبۡصَارُہُمۡ تِلۡقَآءَ اَصۡحٰبِ النَّارِ ۙ قَالُوۡا رَبَّنَا لَا تَجۡعَلۡنَا مَعَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِیۡنَ﴿٪۴۷﴾

۴۷۔ اور جب ان کی نگاہیں اہل جہنم کی طرف پلٹائی جائیں گی تو وہ کہیں گے: ہمارے رب ہمیں ظالموں کے ساتھ شامل نہ کرنا۔

تفسیر آیات

قَالُوۡا رَبَّنَا: یہ جملہ اصحاب الاعراف ہی کی طرف سے ہے، کیونکہ دوسرے لوگ تو پس حجاب ہوں گے، وہ اصحاب النار کی طرف نہیں دیکھ رہے ہوں گے۔ اس دعا سے اول تو یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ظالمین کی حالت کس قدر وحشت ناک ہو گی کہ ہر دیکھنے والا اس سے پناہ مانگتا ہے۔ ثانیاً اولوالعزم انبیاء نے بھی اس قسم کے مضمون کی دعائیں کی ہیں۔ چنانچہ خود رسالتماب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حکم ہوا ہے، اس طرح دعا کریں:

رَبِّ فَلَا تَجۡعَلۡنِیۡ فِی الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِیۡنَ (۲۳ المومنون: ۹۴)

میرے پروردگار! مجھے اس ظالم قوم کے ساتھ شامل نہ کرنا۔


آیت 47