آیت 42
 

وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَا نُکَلِّفُ نَفۡسًا اِلَّا وُسۡعَہَاۤ ۫ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ الۡجَنَّۃِ ۚ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ﴿۴۲﴾

۴۲۔ اور ایمان لانے والے اور نیک اعمال بجا لانے والے اہل جنت ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے، ہم کسی کو (نیک اعمال کی بجا آوری میں) اس کی طاقت سے زیادہ ذمہ دار نہیں ٹھہراتے۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا: ایمان کے ساتھ عمل صالح بجا لانے والے اہل جنت ہیں۔

۲۔ لَا نُکَلِّفُ نَفۡسًا اِلَّا وُسۡعَہَاۤ: سے یہ غلط فہمی نہ ہوکہ تمام اعمال صالحہ بجا لائے جائیں تو جنت ملے گی کیونکہ اللہ کسی کو اس کی طاقت سے زیادہ ذمہ داری نہیں دیتا۔ جس قدر عمل صالح بجا لانا آسانی سے ممکن ہوا اورجس میں عسر و حرج لازم نہیں آتا، اسی مقدار میں عمل صالح بجا لانے والے ہمیشہ کے لیے جنت میں رہیں گے۔

اہم نکات

۱۔ وہ تھوڑے اعمال کو قبول اور بڑے گناہوں کو درگزر فرماتا ہے۔


آیت 42