آیت 39
 

وَ قَالَتۡ اُوۡلٰىہُمۡ لِاُخۡرٰىہُمۡ فَمَا کَانَ لَکُمۡ عَلَیۡنَا مِنۡ فَضۡلٍ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا کُنۡتُمۡ تَکۡسِبُوۡنَ﴿٪۳۹﴾

۳۹۔ان کی پہلی جماعت دوسری جماعت سے کہے گی: تمہیں ہم پر کوئی بڑائی حاصل نہ تھی؟ پس تم اپنے کیے کے بدلے عذاب چکھو۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ قَالَتۡ اُوۡلٰىہُمۡ: پیروں نے اپنے مریدوں سے کہا۔ یعنی جس جماعت کو دگنا عذاب دینے کا مطالبہ ہوا تھا، اس جماعت کا بھی یہی مؤقف ہے کہ گمراہ ہونے اور دوسروں کے لیے گمراہی و رثہ میں چھوڑنے میں تم بھی ہماری طرح ہو۔

۲۔ فَمَا کَانَ لَکُمۡ عَلَیۡنَا مِنۡ فَضۡلٍ: تم کو ہم پر جرم کی کمی میں کوئی برتری حاصل نہیں ہے کہ ہمارا عذاب دگنا ہو اور تمہارا نہ ہو بلکہ ہم دونوں اس جرم میں برابر شریک ہیں۔ لہٰذا تم کو کوئی بڑائی ایسی حاصل نہیں ہے کہ تمہارا عذاب کم ہو اور ہمارا عذاب دگنا ہو۔ لہٰذا تم بھی دگنا عذاب چکھ لو۔


آیت 39