آیات 7 - 9
 

اِنَّ رَبَّکَ ہُوَ اَعۡلَمُ بِمَنۡ ضَلَّ عَنۡ سَبِیۡلِہٖ ۪ وَ ہُوَ اَعۡلَمُ بِالۡمُہۡتَدِیۡنَ﴿۷﴾

۷۔ آپ کا رب یقینا انہیں خوب جانتا ہے جو راہ خدا سے بھٹکے ہوئے ہیں اور وہ ہدایت پانے والوں کو بھی خوب جانتا ہے۔

فَلَا تُطِعِ الۡمُکَذِّبِیۡنَ﴿۸﴾

۸۔ لہٰذا آپ تکذیب کرنے والوں کی بات نہ مانیں۔

وَدُّوۡا لَوۡ تُدۡہِنُ فَیُدۡہِنُوۡنَ﴿۹﴾

۹۔ وہ چاہتے ہیں اگر آپ ڈھیلے پڑ جائیں تو وہ بھی ڈھیلے پڑ جائیں ۔

تفسیر آیات

کامیابی اور ناکامی کا علم اللہ کو ہے اور آپ نے یقینا کامیاب ہونا ہے لہٰذا تکذیبی عناصر کی باتوں پر توجہ نہ دیں کہ وہ آپ سے کیا چاہتے ہیں؟

۲۔ وَدُّوۡا لَوۡ تُدۡہِنُ فَیُدۡہِنُوۡنَ: وہ چاہتے ہیں کہ آپ اپنے موقف میں لچک پیدا کریں تو وہ بھی اپنے موقف میں لچک پیدا کریں گے۔ یعنی آپ اپنے توحیدی موقف میں کچھ لچک پیدا کر کے بتوں کے خلاف باتیں کرنا بند کر دیں۔ ان بتوں کو بے حس، بے شعور نہ کہیں۔ یہ نہ کہیں یہ اصنام کسی قسم کا نفع و نقصان نہیں دے سکتے، یہ نہ کہیں یہ اصنام تمہاری شفاعت نہیں کر سکیں گے تو ہم بھی آپ کے رب کے بارے میں نرم موقف اختیار کریں گے۔

فَلَا تُطِعِ الۡمُکَذِّبِیۡنَ: آپ تکذیبی عناصر کے اس قسم کے حربوں میں نہ آئیں۔


آیات 7 - 9