آیات 8 - 9
 

وَ کَاَیِّنۡ مِّنۡ قَرۡیَۃٍ عَتَتۡ عَنۡ اَمۡرِ رَبِّہَا وَ رُسُلِہٖ فَحَاسَبۡنٰہَا حِسَابًا شَدِیۡدًا ۙ وَّ عَذَّبۡنٰہَا عَذَابًا نُّکۡرًا﴿۸﴾

۸۔ اور ایسی کتنی بستیاں ہیں جنہوں نے اپنے رب اور اس کے رسولوں کے حکم سے سرتابی کی تو ہم نے بھی ان سے سخت حساب لیا اور انہیں برے عذاب میں ڈال دیا۔

فَذَاقَتۡ وَبَالَ اَمۡرِہَا وَ کَانَ عَاقِبَۃُ اَمۡرِہَا خُسۡرًا﴿۹﴾

۹۔ پھر انہوں نے اپنے اعمال کے وبال کا ذائقہ چکھ لیا اور ان کا انجام خسارے پر منتہی ہوا۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ کَاَیِّنۡ مِّنۡ قَرۡیَۃٍ عَتَتۡ عَنۡ اَمۡرِ رَبِّہَا: مکہ کے مشرکین کی تنبیہ کے لیے فرمایا: تم سے پہلے کتنی ایسی بستیاں گزری ہیں کہ ان لوگوں نے بھی تمہاری طرح اپنے رب اور اپنے رسول کو ماننے سے انکار کیا۔

۲۔ فَحَاسَبۡنٰہَا: ہم نے ان کی بداعمالیوں کا خوب حساب کیا۔ یعنی نظرانداز نہیں کیا اور عبرتناک عذاب سے دوچار کیا۔

۳۔ فَذَاقَتۡ وَبَالَ اَمۡرِہَا: ان سرکشوں کا جب حساب کیا گیا تو وہ اپنے اعمال کے وبال میں مبتلا ہوگئے اور اپنی ابدی اور ہمیشہ کی عاقبت کو خسارے سے دوچار کر دیا۔


آیات 8 - 9