آیت 8
 

فَاٰمِنُوۡا بِاللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ وَ النُّوۡرِ الَّذِیۡۤ اَنۡزَلۡنَا ؕ وَ اللّٰہُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِیۡرٌ﴿۸﴾

۸۔ لہٰذا اللہ اور اس کے رسول پر اور اس نور پر جو ہم نے نازل کیا ہے ایمان لے آؤ اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے خوب آگاہ ہے۔

تفسیر آیات

جب قیامت یعنی روز جزا کا آنا ایک لازمی امر ہے اور اللہ کو اس یوم جزا کو سامنے لانے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی،

۱۔ فَاٰمِنُوۡا: پس ایمان لے آؤ اللہ اور اس کے رسول پر تاکہ تمہیں نجات مل جائے۔

۲۔ وَ النُّوۡرِ الَّذِیۡۤ اَنۡزَلۡنَا: اور اس نور پر بھی ایمان لے آؤ جس کی روشنی میں تمہیں نجات کا راستہ نظر آئے گا اور اپنی ابدی سعادت کی منزل تک پہنچ جانا ممکن ہو جائے گا۔

واضح رہے یہاں نور سے مراد قرآن مجید ہے جو کفر وجہالت کی تاریکیوں میں ایمان کی روشنی ہے اور اس بھٹکے ہوئے انسانوں کے لیے حیات جاویداں کا دستور العمل فراہم کرتا ہے۔

۳۔ وَ اللّٰہُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِیۡرٌ: ایسا ممکن نہیں کہ تمہارے اعمال کا محاسبہ بے خبری کی وجہ سے رہ جائے۔ تمہارے اعمال کا اللہ تعالیٰ کو خوب علم ہے۔


آیت 8