آیت 3
 

خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ بِالۡحَقِّ وَ صَوَّرَکُمۡ فَاَحۡسَنَ صُوَرَکُمۡ ۚ وَ اِلَیۡہِ الۡمَصِیۡرُ﴿۳﴾

۳۔ اس نے آسمانوں اور زمین کو برحق پیدا کیا ہے اور اس نے تمہاری صورت بنائی تو بہترین صورت بنائی اور اسی کی طرف پلٹنا ہے۔

تفسیر آیات

تخلیق کائنات کے ساتھ انسان کی اچھی تصویر کشی کا خصوصیت سے ذکر ہے، کیونکہ اس کائنات میں انسان اللہ کا عظیم معجزہ ہے، اسے اللہ نے تخلیقاً و تشریعاً عزت و تکریم سے نوازا ہے۔ کھڑی قد و قامت دے کر اس کا سر اونچا کیا پھر طاقت سے نہیں، اطاعت سے خالق کے سامنے جھکنے کا حکم دیا۔ اسے ظاہری اعضاء اور باطنی صلاحیتیں ایسی عطا فرمائیں کہ وہ جمال و کمال میں خلیفۃ اللہ فی الارض کے مرتبے کا اہل ہو گیا اور بہت سے موجودات اس کے لیے مسخر کر دی گئیں اور براہ راست اللہ کی عبودیت جیسے مقام کے لیے منتخب ہو گیا۔

اس انسان کے مقام و منزلت کے لیے یہ بات کافی ہے کہ قدرت کو خود اس مخلوق پر ناز ہے کہ فرمایا: اس نے تمہاری شکل بنائی تو عمدہ بنائی۔


آیت 3