آیت 2
 

ہُوَ الَّذِیۡ خَلَقَکُمۡ فَمِنۡکُمۡ کَافِرٌ وَّ مِنۡکُمۡ مُّؤۡمِنٌ ؕ وَ اللّٰہُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِیۡرٌ﴿۲﴾

۲۔ وہی ہے جس نے تمہیں خلق کیا پھر تم میں سے بعض کافر اور بعض ایمان والے ہیں، اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس پر خوب نگاہ رکھتا ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ ہُوَ الَّذِیۡ خَلَقَکُمۡ: اللہ وہ ہے جس نے تمہیں اس طرح خلق فرمایا کہ تم اپنے ارادے کے مالک اور خود مختار ہو۔ اگر تخلیق میں جبر ہوتا تو یہ صورت نہ ہوتی کہ کچھ لوگ کافر اور کچھ لوگ مومن ہو جاتے۔ یہ اللہ کا انداز تخلیق ہے کہ تم اپنے ارادے کے مالک ہو۔ کفر اختیار کر سکتے ہو یا ایمان۔ دونوں راستے تمہارے سامنے رکھ دیے جاتے ہیں۔

۲۔ وَ اللّٰہُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِیۡرٌ: اس کے بعد عمل تمہارا ہو گا، نظارت ہماری ہو گی۔


آیت 2