آیت 7
 

وَ لَا یَتَمَنَّوۡنَہٗۤ اَبَدًۢا بِمَا قَدَّمَتۡ اَیۡدِیۡہِمۡ ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌۢ بِالظّٰلِمِیۡنَ﴿۷﴾

۷۔ اور یہ اپنے ہاتھوں آگے بھیجے ہوئے اعمال کے سبب موت کی تمنا ہرگز نہیں کریں گے اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے۔

تفسیر آیات

یہود اس کے باوجود موت کی تمنا نہیں کریں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں اپنے برے اعمال خصوصاً اپنی ظالمانہ حرکتوں کے محاسبہ کا سامنا کرنے کا خوف لاحق ہے۔ اگرچہ عقیدے کے اعتبار سے تو وہ یہ سمجھتے ہیں کہ قیامت کے دن یہودیوں کو عذاب کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا تاہم ان کا ضمیر اور وجدان ان کے جرائم و مظالم کا خوف دلاتا ہے۔


آیت 7