آیت 7
 

وَ مَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَرٰی عَلَی اللّٰہِ الۡکَذِبَ وَ ہُوَ یُدۡعٰۤی اِلَی الۡاِسۡلَامِ ؕ وَ اللّٰہُ لَا یَہۡدِی الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِیۡنَ﴿۷﴾

۷۔ اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہو گا جو اللہ پر جھوٹ بہتان باندھے جب کہ اسے اسلام کی دعوت دی جا رہی ہو؟ اور اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا ۔

تفسیر آیات

۱۔ اس شخص سے بڑھ کر کوئی ظالم نہ ہو گا جسے اسلام کی دعوت دی گئی ہو پھر اس دعوت کو قبول کرنے کی جگہ دعوت دینے والے رسول کی تکذیب کر کے اللہ پر افترا باندھتا ہے۔

۲۔ وَ اللّٰہُ لَا یَہۡدِی: اللہ ایسے ظالموں کو اپنی گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے ان پر جبراً ہدایت مسلط نہیں کرتا۔


آیت 7