آیت 13
 

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَوَلَّوۡا قَوۡمًا غَضِبَ اللّٰہُ عَلَیۡہِمۡ قَدۡ یَئِسُوۡا مِنَ الۡاٰخِرَۃِ کَمَا یَئِسَ الۡکُفَّارُ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡقُبُوۡرِ﴿٪۱۳﴾

۱۳۔ اے ایمان والو! اس قوم سے دوستی نہ رکھو جس پر اللہ غضبناک ہوا ہے جو آخرت سے اس طرح مایوس ہیں جیسے کفار اہل قبور سے ناامید ہیں۔

تفسیر آیات

روایت ہے کہ یہ آیت بعض غربت زدہ مسلمانوں کے بارے میں نازل ہوئی ہے جو یہودیوں سے کچھ مفاد لینے کے لیے ان کے رابطے میں رہتے تھے۔

یَئِسُوۡا مِنَ الۡاٰخِرَۃِ: ان لوگوں سے دوستی نہ کرو جن پر اللہ کا غضب ہوا ہے اور انہیں خود علم ہے کہ ان کی آخرت میں نجات نہیں ہے۔ لہٰذا وہ آخرت سے اس طرح مایوس ہیں جس طرح معاد کے منکر مشرکین قبروں میں جانے والوں کے بارے میں مایوس ہیں کہ وہ پھر زندہ کر کے نہیں اٹھائے جائیں گے۔


آیت 13