آیت 6
 

لَقَدۡ کَانَ لَکُمۡ فِیۡہِمۡ اُسۡوَۃٌ حَسَنَۃٌ لِّمَنۡ کَانَ یَرۡجُوا اللّٰہَ وَ الۡیَوۡمَ الۡاٰخِرَ ؕ وَ مَنۡ یَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللّٰہَ ہُوَ الۡغَنِیُّ الۡحَمِیۡدُ ٪﴿۶﴾

۶۔ بتحقیق انہی لوگوں میں تمہارے لیے ایک اچھا نمونہ ہے ان کے لیے جو اللہ اور روز آخرت کی امید رکھتے ہیں اور جو کوئی روگردانی کرے تو اللہ یقینا بے نیاز، قابل ستائش ہے۔

تفسیر آیات

ابراہیم علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کا اسوہ حسنہ اپنانے کے بارے میں یا تو تاکید کے لیے دوبارہ ذکر فرمایا یا بنا بر تفسیر مجمع البیان پہلی بار کفار سے دشمنی کے بارے میں اسوۂ حسنہ کا ذکر ہے اور اس آیت میں دوسری بار حصول ثواب اور عاقبت بخیر ہونے کی غرض سے اسوۂ حسنہ اختیار کرنے کا ذکر ہے۔


آیت 6