آیت 5
 

رَبَّنَا لَا تَجۡعَلۡنَا فِتۡنَۃً لِّلَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ اغۡفِرۡ لَنَا رَبَّنَا ۚ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ﴿۵﴾

۵۔ ہمارے رب! تو ہمیں کفار کی آزمائش میں نہ ڈال اور ہمیں بخش دے ہمارے رب! یقینا تو ہی بڑا غالب آنے والا، حکمت والا ہے۔

تفسیر آیات

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا ہو سکتی ہے۔ ابراہیم کا اسوۂ حسنہ یہ ہے کہ اللہ سے دعا کی جائے کہ اے مالک! ہمیں کافروں کے لیے ذریعہ آزمائش نہ بنا۔

ذریعہ آزمائش اس طرح ہوتا ہے: کافر مسلمان پر مسلط ہو جاتے ہیں۔ پھر کافر اسی بات کو دلیل بناتے ہیں کہ اگر مسلمان حق پر ہوتے اور ہم باطل پر تو ہم مسلمانوں پر مسلط نہ ہوتے۔ اس طرح وہ اپنے ظلم و فساد میں اضافہ کرتے ہیں۔


آیت 5