آیت 2
 

اِنۡ یَّثۡقَفُوۡکُمۡ یَکُوۡنُوۡا لَکُمۡ اَعۡدَآءً وَّ یَبۡسُطُوۡۤا اِلَیۡکُمۡ اَیۡدِیَہُمۡ وَ اَلۡسِنَتَہُمۡ بِالسُّوۡٓءِ وَ وَدُّوۡا لَوۡ تَکۡفُرُوۡنَ ؕ﴿۲﴾

۲۔ اگر وہ تم پر قابو پا لیں تو وہ تمہارے دشمن ہو جائیں اور برائی کے ساتھ تم پر دست درازی اور زبان درازی کریں اور خواہش کرنے لگیں کہ تم بھی کفر اختیار کرو۔

تشریح کلمات

یَّثۡقَفُوۡ:

( ث ق ف ) ثقف کسی چیز کے پا لینے یا کسی کام کے کرنے کی مہارت سے کام لینا ہے۔

تفسیر آیات

جن مشرکین کو تم نے محبت کا پیغام بھیجا ہے وہ اگر تم پر قابو پا لیں تو اس پیغام کا لحاظ رکھے بغیر تم مسلمانوں پر دست درازی کریں گے، تمہیں قتل کرنے سے نہیں رکیں گے اور زبانی طعن و شتم سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

وَ وَدُّوۡا لَوۡ تَکۡفُرُوۡنَ: ان کا اصل مقصد تمہیں تمہارے دین سے پھرا کر دوبارہ کافر بنانا ہے۔ اس وقت تک یہ لوگ تم سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتیں گے۔


آیت 2