آیت 9
 

ہُوَ الَّذِیۡ یُنَزِّلُ عَلٰی عَبۡدِہٖۤ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ لِّیُخۡرِجَکُمۡ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّوۡرِ ؕ وَ اِنَّ اللّٰہَ بِکُمۡ لَرَءُوۡفٌ رَّحِیۡمٌ﴿۹﴾

۹۔وہ وہی ہے جو اپنے بندے پر واضح نشانیاں نازل فرماتا ہے تاکہ تمہیں تاریکی سے نکال کر روشنی کی طرف لائے، یقینا اللہ تم پر نہایت شفقت کرنے والا، مہربان ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ اللہ اور رسول کی اطاعت نہ کر کے اپنا ایمان کمزور کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اللہ کی طرف سے ایسی واضح نشانیاں اور قطعی دلائل نازل ہوئے ہیں جن سے تمہیں شرک و جہالت کی تاریکی سے نور ایمان کی طرف راہنمائی ملی ہے۔

۲۔ ساتھ اللہ نے شفقت و رحمت کے دروازے تم پر کھول دیے ہیں۔ پھر بھی تم اپنے ایمان کے تقاضے پورے نہیں کرتے ہو۔


آیت 9