آیت 5
 

لَہٗ مُلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ وَ اِلَی اللّٰہِ تُرۡجَعُ الۡاُمُوۡرُ﴿۵﴾

۵۔ آسمانوں اور زمین کی سلطنت اسی کی ہے اور تمام امور اسی کی طرف پلٹا دیے جاتے ہیں۔

تفسیر آیات

کل کائنات کا مالک حقیقی ہے لہٰذا اس کائنات میں تمام معاملات کا اصل مرجع و مصدر اللہ کی ذات ہے۔ کوئی معاملہ ایسا نہیں ہو سکتا جس کا تعلق اور وابستگی کسی غیر اللہ کے ساتھ ہو۔


آیت 5