آیات 4 - 5
 

وَ لَقَدۡ جَآءَہُمۡ مِّنَ الۡاَنۡۢبَآءِ مَا فِیۡہِ مُزۡدَجَرٌ ۙ﴿۴﴾

۴۔ اور بتحقیق ان کے پاس وہ خبریں آ چکی ہیں جو (کفر سے) باز رہنے کے لیے کافی ہیں،

حِکۡمَۃٌۢ بَالِغَۃٌ فَمَا تُغۡنِ النُّذُرُ ۙ﴿۵﴾

۵۔ (جن میں) حکیمانہ اور مؤثر (باتیں) ہیں لیکن تنبیہیں فائدہ مند نہیں رہیں۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ لَقَدۡ جَآءَہُمۡ: ان منکرین کے پاس گزشتہ اقوام کے انجام کے بارے میں سبق آموز اور عبرتناک خبریں آ چکی اور ساتھ آنے والی زندگی، آخرت کے حالات سے بھی باخبر کیا گیا ہے۔

۲۔ مَا فِیۡہِ مُزۡدَجَرٌ: ان خبروں میں قابل تنبیہ لوگوں کے لیے کافی تنبیہ ہے۔

۳۔ حِکۡمَۃٌۢ بَالِغَۃٌ: ان خبروں میں موثر حکیمانہ تنبیہ ہے۔ ان تنبیہوں میں کسی قسم کی خامی نہیں ہے۔

۴۔ فَمَا تُغۡنِ النُّذُرُ: ان تنبیہوں سے فائدہ نہیں ہوا ہے تو ظرفیت نہ ہونے کی وجہ سے ہے۔ زمین میں استعداد نہ ہونے کی صورت میں بہترین بیج بھی سڑ جاتا ہے۔


آیات 4 - 5