آیت 10
 

فَاَوۡحٰۤی اِلٰی عَبۡدِہٖ مَاۤ اَوۡحٰی ﴿ؕ۱۰﴾

۱۰۔ پھر اللہ نے اپنے بندے پر جو وحی بھیجنا تھی وہ وحی بھیجی۔

تفسیر آیات

۱۔ فَاَوۡحٰۤی: اس آیت کی تشریح تو یہ ہے کہ فَاَوۡحٰۤی اللہ نے اپنے بندے پر وحی کی۔ دوسری تشریح یہ ہے کہ جبرئیل نے اللہ کے عبد پر وحی کی۔ چونکہ سابقہ تمام ضمائر کو جبرئیل کی طرف سمجھا ہے لہٰذا یہ تشریح بھی درست ہے اور پہلی تشریح بھی درست سمجھی جا سکتی ہے۔ چونکہ عَبۡدِہٖ قرینہ بن سکتا ہے کہ اَوۡحٰی کی ضمیر اللہ تعالیٰ کی طرف ہے۔

۲۔ فَاَوۡحٰۤی: جو وحی بھیجنا تھی۔ وہ کیا وحی بھیجنا تھی؟ ایک راز ہے اس کا اظہار نہیں ہوا۔ جو احتمالات مفسرین نے بیان کیے ہیں وہ ثابت نہیں ہیں۔


آیت 10