آیات 7 - 8
 

اِنَّ عَذَابَ رَبِّکَ لَوَاقِعٌ ۙ﴿۷﴾

۷۔ آپ کے رب کا عذاب ضرور واقع ہونے والا ہے،

مَّا لَہٗ مِنۡ دَافِعٍ ۙ﴿۸﴾

۸۔ اسے ٹالنے والا کوئی نہیں ہے۔

تفسیر آیات

کائنات میں مظاہر قدرت اور مظاہر شریعت کی قسم کھانے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ آگے ایک عظیم خبر اور نہایت اہمیت کا حامل واقعہ بیان ہونے والا ہے۔ وہ خبر مشرکین کے لیے ہے کہ اللہ کا عذاب آنے ہی والا ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا اٹل فیصلہ ہے۔ یہ عدل الٰہی کی بنیاد پر ہے۔

۲۔ مَّا لَہٗ مِنۡ دَافِعٍ: اس لیے اس عذاب کو کوئی ٹال نہیں سکتا۔ اللہ کی قوت کے سامنے کسی کا بس چلتا ہے نہ عدل الٰہی کے خلاف کوئی فیصلہ دے گا۔


آیات 7 - 8