آیت 37
 

وَ تَرَکۡنَا فِیۡہَاۤ اٰیَۃً لِّلَّذِیۡنَ یَخَافُوۡنَ الۡعَذَابَ الۡاَلِیۡمَ ﴿ؕ۳۷﴾

۳۷۔ اور دردناک عذاب سے ڈرنے والوں کے لیے ہم نے وہاں ایک نشانی چھوڑ دی۔

تفسیر آیات

ممکن ہے اس نشانی سے مراد بحیرہ مردار (dead Sea) ہو یعنی قوم لوط اس جگہ آباد رہی ہو اور اس جگہ کے زمین میں دھنس جانے سے بحیرۂ مردار کا پانی اس میں جمع ہو گیا ہو۔ سنہ ۲۰۰۱ء میں بحیرہ مردار دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ پورا علاقہ دھنسا ہوا ہے اور اس علاقے سے جیسے جیسے نزدیک ہوتے جاتے ہیں زندگی کے آثار ناپید ہونے لگتے ہیں۔ چنانچہ خود بحیرہ مردار کو اس لیے مردار کہتے ہیں کہ اس میں آبی حیات ناپید ہے۔

حضرت ابراہیم اور حضرت لوط علیہما السلام کا واقعہ اس سے پہلے سورہ ہود آیت ۶۹۔۷۴ میں ذکر ہو چکا ہے۔


آیت 37