آیات 35 - 36
 

فَاَخۡرَجۡنَا مَنۡ کَانَ فِیۡہَا مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿ۚ۳۵﴾

۳۵۔ پس وہاں موجود مومنین کو ہم نے نکال لیا۔

فَمَا وَجَدۡنَا فِیۡہَا غَیۡرَ بَیۡتٍ مِّنَ الۡمُسۡلِمِیۡنَ ﴿ۚ۳۶﴾

۳۶۔ وہاں ہم نے ایک گھر کے علاوہ مسلمانوں کا کوئی گھر نہ پایا۔

تفسیر آیات

پوری قوم میں صرف ایک گھر مسلمان تھا اور وہ حضرت لوط علیہ السلام کا گھر تھا اس ایک گھر میں بھی ان کی اہلیہ مسلمان نہ تھی۔ سورہ ہود آیت ۸۱ میں فرمایا:

اِلَّا امۡرَاَتَکَ ؕ اِنَّہٗ مُصِیۡبُہَا مَاۤ اَصَابَہُمۡ۔۔۔

سوائے آپ کی بیوی کے بے شک جو عذاب دوسروں پر پڑنے والا ہے وہی اس (بیوی) پر بھی پڑے گا،

ان دو آیات میں سے پہلی آیت میں فرمایا: ان میں سے مومنوں کو ہم نے نکالا ۔ دوسری آیت میں فرمایا: یہاں مسلمانوں کا صرف ایک گھر تھا۔ ان مومنوں کو مسلمان کہا ہے۔ اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ مومن اور مسلم ایک ہیں چونکہ اس مومن کو مسلم کہا ہے جو درست ہے۔ ہر مومن مسلم ہو گا لیکن ہر مسلم کا مومن ہونا ضروری نہیں ہے۔


آیات 35 - 36