آیات 5 - 6
 

اِنَّمَا تُوۡعَدُوۡنَ لَصَادِقٌ ۙ﴿۵﴾

۵۔ جس بات کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ یقینا سچ ہے۔

وَّ اِنَّ الدِّیۡنَ لَوَاقِعٌ ؕ﴿۶﴾

۶۔ اور جزا (کا دن) ضرور واقع ہو گا۔

تفسیر آیات

انسانی زندگی کی تدبیر سے متعلق چیزوں کی قسم کھانے کے بعد فرمایا: جس روز قیامت کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے وہ سچا وعدہ ہے۔

۲۔ وَّ اِنَّ الدِّیۡنَ لَوَاقِعٌ: اور جزا کا دن واقع ہونا ضروری ہے۔ جو ذات ہوا کے ذریعے لاکھوں ٹن وزنی پانی سے لدے ہوئے بادل اٹھاتی ہے، کسی ناتواں عاجز کی طرف سے نہیں، اسی ذات کی طرف سے یہ اعلان ہے کہ جزا و سزا کا دن آنے والا ہے۔


آیات 5 - 6