آیت 7
 

وَ اِذَا تُتۡلٰی عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ قَالَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لِلۡحَقِّ لَمَّا جَآءَہُمۡ ۙ ہٰذَا سِحۡرٌ مُّبِیۡنٌ ؕ﴿۷﴾

۷۔ اور جب ان کے سامنے ہماری واضح آیات کی تلاوت کی جاتی ہے تو جب حق ان کے پاس آ جاتا ہے تو کفار کہتے ہیں: یہ تو صریح جادو ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ جب ان مشرکین کو اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر دلالت کرنے والے واضح دلائل پڑھ کر سنائے جاتے ہیں جن سے رسول کی دعوت کا برحق اور مطابق واقع ہونا ثابت ہو جاتا ہے۔ تو:

۲۔ قَالَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لِلۡحَقِّ: ان کافروں نے اس حق اور واقع کو خلاف واقع اور خلاف حق کہدیا۔ اس کے لیے بہانہ یہ بنایا کہ یہ جادو ہے چونکہ جادو برحق نہیں ہوتا اور وہ اس بات سے بھی آگاہ تھے کہ یہ پیغام جادو کے اوصاف کا حامل نہیں ہے۔


آیت 7